the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز






امریکہ کی فوج نے ترکی کی سرحد کے قریب شام کے علاقے کوبانی میں دولت اسلامیہ کے اہداف پر فضائی کارروائیاں جاری رکھیں۔

اس علاقے میں کرد ملیشیاء دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق جمعرات کو کی گئی تازہ فضائی کارروائیوں میں شام کے شہر کے شمال اور جنوب میں دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ عمارتوں، اُن کے ٹینکوں اور مشین گنوں کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ کرد ملیشیاء کا اب بھی شہر کے بیشتر حصے پر کنٹرول ہے۔ کوبانی جسے ’عین العرب‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہاں کرد ملیشیاء دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی



میں مصروف ہیں۔

کوبانی کے دفاع کے سربراہ عصمت حسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس‘ جسے ’وائے پی جی‘ کہا جاتا ہے نے گزشتہ رات جھڑپوں کے بعد جنگجوؤں کی پیش قدمی کو روک دیا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو شام کے شہروں حلب اور رقہ سے کمک مل رہی ہے۔

کوبانی میں لڑائی کے بعد یہاں کی بیشتر مقامی کرد آبادی نے پڑوسی ملک ترکی میں پناہ لے رکھی ہے۔

امریکہ اور نیٹو کے عہدیداروں نے جمعرات کو انقرہ میں ترک قیادت سے ملاقات کی تھی۔

ترک پارلیمنٹ نے اپنی فوج کو شام اور عراق میں فوجی کارروائی کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ترکی نے تاحال جنگجوؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.